مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 219: کمیشن کے فرائض

کمیشن کے ذمے درج ذیل فرائض ہوں گے:-

  1. (a)

    قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخاب کے لیے انتخابی فہرستیں تیار کرنا، اور ایسی فہرستوں کو تازہ ترین رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً ان پر نظرثانی کرنا؛

  2. (b)

    سینیٹ کے انتخاب، یا کسی ایوان یا صوبائی اسمبلی میں اتفاقی خالی آسامیاں پُر کرنے کے لیے انتخاب کی تنظیم اور انعقاد؛ اور

  3. (c)

    الیکشن ٹریبونلز کا تقرر کرنا؛

  4. (d)

    قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے عام انتخابات کا انعقاد کرنا؛ اور

  5. (e)

    ایسے دیگر کام جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے متعین کیے جائیں:

بشرطیکہ جب تک آئین (اٹھارہویں ترمیم) ایکٹ، 2010ء کے تحت آرٹیکل 218 کی شق (2) کے فقرہ (b) کے احکام کے مطابق کمیشن کے ارکان کا پہلی بار تقرر نہ ہو جائے اور وہ اپنا عہدہ نہ سنبھال لیں، کمشنر اس آرٹیکل کے فقرات (a)، (b) اور (c) میں شمار کیے گئے فرائض کا ذمہ دار رہے گا۔