مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 69: عدالتیں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کی کارروائی کی چھان بین نہیں کریں گی

  1. (1)

    مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کی کسی کارروائی کی صحت کے بارے میں طریقِ کار کی کسی بے قاعدگی کی بنا پر سوال نہیں اٹھایا جائے گا۔

  2. (2)

    مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا کوئی افسر یا رکن جسے آئین کی رو سے یا اس کے تحت طریقِ کار یا کاروبار کے انصرام کو منضبط کرنے یا مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) میں نظم قائم رکھنے کے اختیارات تفویض ہوں، ان اختیارات کے استعمال کے سلسلے میں کسی عدالت کے دائرۂ اختیار کے تابع نہیں ہوگا۔

  3. (3)

    اس آرٹیکل میں، مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا وہی مفہوم ہے جو آرٹیکل 66 میں ہے۔