آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)
اشاعت: 1973ءمجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم
· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔
آرٹیکل 6: سنگین غداری
- (1)
جو شخص طاقت کے استعمال یا طاقت کے مظاہرے سے یا کسی دوسرے غیر آئینی طریقے سے آئین کو منسوخ کرے یا تخریب کرے یا معطل کرے یا معرضِ التوا میں رکھے، یا ایسا کرنے کی کوشش کرے یا سازش کرے، وہ سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔
- (2)
جو شخص شق (1) میں مذکور افعال میں معاونت یا اعانت یا تعاون کرے وہ بھی اسی طرح سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔
- (2A)
شق (1) یا شق (2) میں مذکور سنگین غداری کے کسی فعل کو کوئی عدالت، بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ، جائز قرار نہیں دے گی۔
- (3)
مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) قانون کے ذریعے سنگین غداری کے مجرم قرار پانے والے اشخاص کی سزا کا بندوبست کرے گی۔