آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)
اشاعت: 1973ءمجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم
· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔
آرٹیکل 146: بعض صورتوں میں وفاق کا صوبوں کو اختیارات وغیرہ تفویض کرنے کا اختیار
- (1)
آئین میں مذکور کسی امر کے باوجود، وفاقی حکومت کسی صوبے کی حکومت کی رضامندی سے اس حکومت یا اس کے افسروں کے سپرد، مشروط یا غیر مشروط طور پر، ایسے کسی معاملے کے سلسلے میں کام کر سکتی ہے جس تک وفاق کا انتظامی اختیار وسیع ہو۔
- (2)
مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا ایکٹ، اس کے باوجود کہ وہ کسی ایسے معاملے سے متعلق ہو جس کے بارے میں صوبائی اسمبلی کو قانون وضع کرنے کا اختیار نہیں، کسی صوبے یا اس کے افسروں اور اتھارٹیوں کو اختیارات تفویض کر سکتا ہے اور ان پر فرائض عائد کر سکتا ہے۔
- (3)
جہاں اس آرٹیکل کی رو سے کسی صوبے یا اس کے افسروں یا اتھارٹیوں کو اختیارات اور فرائض تفویض یا عائد کیے گئے ہوں، وہاں وفاق صوبے کو ان اختیارات کے استعمال یا ان فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں صوبے کو ہونے والے انتظامی اخراجات میں اضافے کے سلسلے میں ایسی رقم ادا کرے گا جس پر اتفاق ہو، یا اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ایسی رقم جو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے مقرر کردہ ثالث (arbitrator) کی جانب سے مقرر کی جائے۔