مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 64: نشستوں کا خالی ہونا

  1. (1)

    مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا رکن اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ اور سپیکر یا، جیسی بھی صورت ہو، چیئرمین کے نام مخاطب تحریر کے ذریعے اپنی نشست سے مستعفی ہو سکتا ہے، اور اس پر اس کی نشست خالی ہو جائے گی۔

  2. (2)

    کوئی ایوان کسی رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے اگر وہ ایوان کی اجازت کے بغیر اس کی مسلسل چالیس نشستوں سے غیر حاضر رہے۔