مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 61: سینیٹ سے متعلق دیگر احکام

آرٹیکل 53 کی شقوں (2) تا (7)، آرٹیکل 54 کی شقوں (2) اور (3) اور آرٹیکل 55 کے احکام سینیٹ پر اسی طرح لاگو ہوں گے جس طرح وہ قومی اسمبلی پر لاگو ہوتے ہیں اور سینیٹ پر اپنے اطلاق میں ان کا اثر اس طرح ہوگا گویا ان میں قومی اسمبلی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے حوالے بالترتیب سینیٹ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالے ہوں، اور گویا آرٹیکل 54 کی مذکورہ شق (2) کے شرطیہ حصے میں “ایک سو تیس” کے الفاظ کی جگہ “ایک سو دس” کے الفاظ رکھے گئے ہوں۔