مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 103: گورنر کے عہدے کی شرائط

  1. (1)

    گورنر پاکستان کی ملازمت میں کوئی منفعت بخش عہدہ نہیں رکھے گا اور نہ کوئی ایسا دوسرا منصب رکھے گا جس میں خدمات کی انجام دہی پر معاوضے کا حق ہو۔

  2. (2)

    گورنر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر انتخاب کا امیدوار نہیں ہوگا اور، اگر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کا کوئی رکن گورنر مقرر ہو جائے تو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا، جیسی بھی صورت ہو، صوبائی اسمبلی میں اس کی نشست اس دن خالی ہو جائے گی جس دن وہ اپنا عہدہ سنبھالے۔