آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)
اشاعت: 1973ءمجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم
· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔
آرٹیکل 4: افراد کا قانون کے مطابق برتاؤ کا حق وغیرہ
- (1)
قانون کا تحفظ حاصل کرنا اور قانون کے مطابق برتاؤ کیا جانا ہر شہری کا، خواہ وہ کہیں بھی ہو، اور پاکستان کے اندر موجود ہر دوسرے شخص کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔
- (2)
بالخصوص:-
- (a)
کسی شخص کی جان، آزادی، جسم، شہرت یا املاک کے لیے نقصان دہ کوئی کارروائی قانون کے مطابق ہی کی جائے گی، اس کے سوا نہیں؛
- (b)
کسی شخص کو کوئی ایسا کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا اور نہ اس میں رکاوٹ ڈالی جائے گی جو قانون کی رو سے ممنوع نہ ہو؛ اور
- (c)
کسی شخص کو کوئی ایسا کام کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا جس کا قانون تقاضا نہیں کرتا۔
- (a)