مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 175B: وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل

  1. (1)

    وفاقی آئینی عدالت ایک چیف جسٹس پر مشتمل ہوگی، جو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے نام سے موسوم ہوگا، جسے بعد ازیں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کہا گیا ہے، اور اتنے دیگر ججوں پر جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے متعین کیے جائیں یا، جب تک اس طرح متعین نہ ہوں، جو صدر مقرر کرے: بشرطیکہ وفاقی آئینی عدالت میں ہر صوبے سے برابر تعداد میں جج اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے کم از کم ایک جج ہوگا۔ توضیح.- کسی صورت میں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ججوں کی تعداد کسی صوبے سے ججوں کی تعداد سے زیادہ نہیں ہوگی: مزید بشرطیکہ پہلے شرطیہ حصے میں مذکور کوئی امر وفاقی آئینی عدالت کے کام پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

  2. (2)

    صدر بذریعہ حکم وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور کام سے متعلق نتیجے میں پیدا ہونے والے یا ضمنی امور کے لیے ضروری بندوبست کر سکتا ہے۔