مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 143: وفاقی اور صوبائی قانون کے درمیان تصادم

اگر صوبائی اسمبلی کے کسی ایکٹ کا کوئی حکم مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے کسی ایسے ایکٹ کے کسی حکم کے منافی ہو جسے وضع کرنے کی مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) اہل ہو، تو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا ایکٹ، خواہ وہ صوبائی اسمبلی کے ایکٹ سے پہلے منظور ہوا ہو یا بعد میں، غالب رہے گا اور صوبائی اسمبلی کا ایکٹ منافات کی حد تک کالعدم ہوگا۔