مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 79: وفاقی مجموعی فنڈ اور پبلک اکاؤنٹ کی تحویل وغیرہ

وفاقی مجموعی فنڈ کی تحویل، اس فنڈ میں رقوم کی ادائیگی، اس سے رقوم نکالنا، وفاقی حکومت کو یا اس کی جانب سے وصول ہونے والی دیگر رقوم کی تحویل، ان کی وفاق کے پبلک اکاؤنٹ میں ادائیگی اور اس سے نکالنا، اور مذکورہ امور سے متعلق یا ان کے ضمنی تمام امور مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے، یا جب تک اس بارے میں اس طرح بندوبست نہ ہو، صدر کے وضع کردہ قواعد کے ذریعے منضبط ہوں گے۔