آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)
اشاعت: 1973ءمجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم
· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔
آرٹیکل 17: انجمن سازی کی آزادی
- (1)
ہر شہری کو پاکستان کی حاکمیت یا سالمیت، امنِ عامہ یا اخلاق کے مفاد میں قانون کی عائد کردہ کسی معقول پابندی کے تابع، انجمنیں یا یونینیں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔
- (2)
ہر شہری کو، جو پاکستان کی ملازمت میں نہ ہو، پاکستان کی حاکمیت یا سالمیت کے مفاد میں قانون کی عائد کردہ کسی معقول پابندی کے تابع، سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق حاصل ہوگا، اور ایسا قانون یہ بندوبست کرے گا کہ جہاں وفاقی حکومت یہ اعلان کرے کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان کی حاکمیت یا سالمیت کے لیے نقصان دہ طریقے سے بنائی گئی ہے یا کام کر رہی ہے، وہاں وفاقی حکومت ایسے اعلان کے پندرہ دن کے اندر معاملہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے سپرد کرے گی، جس کا ایسے ریفرنس پر فیصلہ حتمی ہوگا۔
- (3)
ہر سیاسی جماعت قانون کے مطابق اپنے فنڈز کے ذرائع کا حساب دے گی۔