مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 67: قواعدِ کار وغیرہ

  1. (1)

    آئین کے تابع، کوئی ایوان اپنے طریقِ کار اور اپنے کاروبار کے انصرام کو منضبط کرنے کے لیے قواعد وضع کر سکتا ہے، اور اس کی رکنیت میں کسی خالی آسامی کے باوجود عمل کرنے کا اختیار رکھے گا، اور ایوان کی کوئی کارروائی اس بنا پر ناجائز نہیں ہوگی کہ کچھ اشخاص جو ایسا کرنے کے حق دار نہ تھے، انہوں نے کارروائی میں بیٹھ کر، رائے دے کر یا دیگر طور پر حصہ لیا۔

  2. (2)

    جب تک شق (1) کے تحت قواعد وضع نہ کیے جائیں، ایوان کا طریقِ کار اور کاروبار کا انصرام صدر کے وضع کردہ قواعدِ کار کے مطابق ہوگا۔