آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)
اشاعت: 1973ءمجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم
· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔
آرٹیکل 43: صدر کے عہدے کی شرائط
- (1)
صدر پاکستان کی ملازمت میں کوئی منفعت بخش عہدہ نہیں رکھے گا اور نہ کوئی ایسا دوسرا منصب رکھے گا جس میں خدمات کی انجام دہی پر معاوضے کا حق ہو۔
- (2)
صدر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر انتخاب کا امیدوار نہیں ہوگا؛ اور اگر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کا کوئی رکن صدر منتخب ہو جائے تو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا، جیسی بھی صورت ہو، صوبائی اسمبلی میں اس کی نشست اس دن خالی ہو جائے گی جس دن وہ اپنا عہدہ سنبھالے۔