آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)
اشاعت: 1973ءمجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم
· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔
آرٹیکل 175I: چیف جسٹس اور وفاقی آئینی عدالت کے دیگر ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر
وفاقی آئینی عدالت کا جج اس وقت تک عہدے پر فائز رہے گا جب تک وہ اڑسٹھ سال کی عمر کو نہ پہنچ جائے، الا یہ کہ وہ قبل ازیں استعفیٰ دے دے یا آئین کے مطابق عہدے سے ہٹا دیا جائے: بشرطیکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے عہدے کی میعاد تین سال ہوگی یا جب تک وہ قبل ازیں استعفیٰ نہ دے یا اڑسٹھ سال کی عمر کو نہ پہنچے یا آئین کے مطابق اپنے عہدے سے ہٹا نہ دیا جائے، جو بھی پہلے ہو: مزید بشرطیکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اپنی تین سال کی میعاد کی تکمیل پر، اپنی سبکدوشی کی عمر کے باوجود، ریٹائر سمجھا جائے گا۔