مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 99: وفاقی حکومت کے کاروبار کا انصرام

  1. (1)

    وفاقی حکومت کی تمام انتظامی کارروائیاں صدر کے نام پر کی گئی ظاہر کی جائیں گی۔

  2. (2)

    وفاقی حکومت قواعد کے ذریعے وہ طریقہ متعین کرے گی جس کے مطابق صدر کے نام پر جاری کیے گئے اور عمل میں لائے گئے احکامات اور دیگر دستاویزات کی توثیق کی جائے گی، اور اس طرح توثیق شدہ کسی حکم یا دستاویز کی صحت کے بارے میں کسی عدالت میں اس بنا پر سوال نہیں اٹھایا جائے گا کہ وہ صدر نے جاری یا عمل میں نہیں لایا تھا۔

  3. (3)

    وفاقی حکومت اپنے کاروبار کی تقسیم اور انجام دہی کے لیے بھی قواعد وضع کرے گی۔