مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 12: سابقہ اثر کی حامل سزا سے تحفظ

  1. (1)

    کوئی قانون کسی شخص کو سزا دینے کی اجازت نہیں دے گا:-

    1. (a)

      کسی ایسے فعل یا ترکِ فعل پر جو فعل یا ترکِ فعل کے وقت قانون کی رو سے قابلِ سزا نہ تھا؛ یا

    2. (b)

      کسی جرم پر ایسی سزا کے ذریعے جو اس سزا سے زیادہ ہو، یا اس سے مختلف نوعیت کی ہو، جو جرم کے ارتکاب کے وقت اس جرم کے لیے قانون میں مقرر تھی۔

  2. (2)

    شق (1) یا آرٹیکل 270 کا اطلاق کسی ایسے قانون پر نہیں ہوگا جو تیئیس مارچ، انیس سو چھپن کے بعد کسی بھی وقت پاکستان میں نافذ رہنے والے آئین کو منسوخ کرنے یا اس کی تخریب کرنے کے افعال کو جرم قرار دے۔