مرکزی مواد پر جائیں
آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ء (بمع ترامیم)

اشاعت: 1973ء

مجموعہ: آئینِ پاکستان 1973ء اور اس کی ترامیم

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا موجودہ نافذ العمل آئین، ستائیسویں ترمیم (2025ء) تک کی تمام ترامیم سمیت۔

آرٹیکل 122: سالانہ میزانیے کے بیان سے متعلق طریقِ کار

  1. (1)

    سالانہ میزانیے کے بیان کا وہ حصہ جو صوبائی مجموعی فنڈ پر بار اخراجات سے متعلق ہو، صوبائی اسمبلی میں زیرِ بحث آ سکتا ہے لیکن اس کی رائے شماری کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

  2. (2)

    سالانہ میزانیے کے بیان کا وہ حصہ جو دیگر اخراجات سے متعلق ہو، صوبائی اسمبلی کے سامنے مطالباتِ زر کی صورت میں پیش کیا جائے گا، اور وہ اسمبلی کسی مطالبے کی منظوری دینے یا اسے مسترد کرنے، یا اس میں مخصوص رقم میں کمی کے ساتھ اس کی منظوری دینے کا اختیار رکھے گی:

  3. (3)

    صوبائی حکومت کی سفارش کے بغیر کوئی مطالبۂ زر پیش نہیں کیا جائے گا۔