مرکزی مواد پر جائیں
رسائل ومسائل کی طرف واپس

رسائل ومسائل – جلد دوم

اشاعت: 1954ء

مجموعہ: رسائل ومسائل

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

رسائل ومسائل کی جلد دوم۔ اس جلد میں 99 سوالات و جوابات شامل ہیں، جن کی ابتدا «چند احادیث پر اعتراض اور اس کا جواب»، «کیا روزے کی طاقت رکھنے کے باوجود فدیہ دیا جاسکتاہے؟»، «منکرین حدیث کا ایک اور اعتراض»، «مچھلی کے بلا ذبح حلال ہونے کی دلیل»، «قتلِ مرتد کے مسئلے پر ایک اعتراض»، «سحر کی حقیقت اور معوذتین کی شان نزول» سے ہوتی ہے۔

یہ متن Read Maududi سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

اسلام سے توبہ:

سوال: مجھے آپ کی تحریک سے ذاتی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے۔میری ایک بہن آپ کی جماعت میں شامل ہوگئی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کی جون بدل گئی ہے۔ہر وقت نماز،تسبیح، وعظ اور نصیحت سے کام ہے۔ گھر کے افراد کو زبردستی آپ کا ترجمہ قرآن سناتی ہے۔اگرچہ تعلیم یافتہ ہے لیکن خیالات کے اعتبار سے وہ موجودہ زمانے کی لڑکی نہیں رہی۔ لباس سادہ اور سفید پہنتی ہے۔جس دن دل چاہے روزہ رکھ لیتی ہے۔میں اس کے اس طرز سے نہایت پریشان ہوں۔ رشتہ داروں میں جو سنتا ہے وہ اس لیے رشتے پر آمادہ نہیں ہوتا کہ رات دن وعظ کون سنے۔ پرسوں میری خالہ آئی تھیں،ان کوبھی یہ نصیحت کرنے لگیں۔چند کتابیں اور ایک کیلنڈر آپ کے ہاں کا انھیں دے ہی دیا۔کل اتوار تھا،ہم لوگ سیرکے لیے گئے،اس سے بہت کہا، مگر یہ نہیں گئی۔ بالکل ولیوں کی سی زندگی بسر کرنے کے لیے اس ماحول میں آخر کس طرح گنجائش پیداکی جائے۔نہ تو اس کی شادی اس طرح ہوسکتی ہے اور نہ اس کے خیالات بدلنا میرے یا کسی کے بس میں ہے۔ اگر اس سے کچھ کہا جائے تو رنجیدہ ہوجاتی ہے۔بتایئے میں کیا کروں؟

جواب: اس معاملے میں مَیں خود بھی بے بس ہوں۔آپ اپنے طور پر ہی کوشش کریں کہ آپ کی ہمشیر اسلام سے توبہ کرلیں۔ (ترجمان القرآن۔شعبان،رمضان ۳۷۲اھ۔ مئی،جون۹۵۳اء)

……٭٭٭……