ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔
شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
اطاعتِ نظم اور شخصی آزادی
[ڈاکٹر رخسانہ جبین | جنوری ۲۰۲۶ | اسلامی تحریک] اسلامی تحریک کی کامیابی کے لیے جتنے بھی اصول اور ضابطے ہوسکتے ہیں، ان میں سے ایک اہم ترین اصول اطاعتِ نظم ہے۔ یہ محض ایک انتظامی امر نہیں بلکہ ایمان اور بندگی کا لازمی تقاضا ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات ہوں یا صحابہ کرامؓ کی زندگیاں، اسلامی تاریخ کے ہر دور میں اطاعت اور نظم و ضبط کو اجتماعی بقا اور فکری تسلسل کی شرطِ اوّل قرار دیا گیا ہے۔