ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔
شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
خدا ہی کا احسان ہے
ہم کسی پر کوئی احسان نہیں دھرتے اور نہ اپنی نیکی و پارسائی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ہمارے سینوں میں جو احساسات ہیں، ان کا اندازہ اس آیت پاک سے ہوسکتا ہے:
<<بَلِ اللہُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ اَنْ ہَدٰىكُمْ لِلْاِيْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ۱۷ (الحجرات ۴۹:۱۷)>> بلکہ اللہ تم پر اپنا احسان رکھتا ہے، کہ اس نے تمھیں ایمان کی ہدایت دی، اگر تم واقعی اپنے (دعوائے ایمان میں) سچے ہو۔
ہماری کتنی تمنا ہوتی ہے، اگر کہیں تمنائیں کارگر ہوتیں، کہ یہ دل سینوں سے باہر آجاتے اور ہمارے بھائی دیکھ لیتے کہ اُن کے لیے ہمارے دلوں میں خیرخواہی، اخلاص، دردمندی اور جاں سوزی کے سوا کیا اور بھی کچھ ہے؟
اور کیا ایسا نہیں ہے کہ اپنی اس زبوں حالی پر ہمارے دلوں پر ایک داغِ غم کے سوا کچھ بھی نہیں؟ مگر ہمارے لیے یہی کیا کم ہے کہ اللہ ان باتوں سے واقف ہے، مدد اسی کے ہاتھوں میں ہے اور توفیق دینے والا پروردگار وہی ہے۔ دلوں کی زبان اور ذہنوں کی کنجی اسی کے ہاتھ میں ہے، جسے وہ ہدایت دے، اسے کوئی خطرہ نہیں، اور جسے وہ گمراہ رکھے، اس کا کوئی راہ نما نہیں۔ وہ ہمارے لیے کافی ہے، وہ بہترین سرپرست ہے۔ بلاشبہ وہ اپنے بندے کے لیے کافی ہے۔