مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔

شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

تردّد کے شکار

اگر کوئی تردّد اور تذبذب کا شکار ہے، حقیقت اس کی نگاہوں سے اوجھل ہے اور ہماری باتوں میں اسے اخلاص یا افادیت کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی ہے، تو اسے ہم تحریک سے وابستہ ہونے کی دعوت نہیں دیں گے۔ البتہ یہ مشورہ ضرور دیں گے کہ وہ قریب سے ہمیں دیکھنے اور دُورونزدیک سے ہمیں سمجھنے کی کوشش کرے۔ وہ ہماری کتابوں کا مطالعہ کرے۔ ہماری مجلسوں میں شریک ہو اور ہمارے بھائیوں سے ربط رکھے۔ ان شاء اللہ وہ جلد مطمئن ہوجائے گا۔ انبیائے کرام ؑ کے پیروئوں میں جو لوگ تردّد کا شکار ہوتے تو ان کی یہی صورت ہوتی تھی۔