ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔
شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
اسباب و وسائل
پروپیگنڈے کے اسباب و وسائل بھی آج وہ نہیں رہے، جوکل تھے۔ کل تک تو بس تقریریں تھیں، اجتماعات تھے یا خطوط و رسائل تھے، جب کہ آج نشریے ہیں، اخبارات و رسائل ہیں،سینما گھر اور تھیٹر ہیں، ریڈیواور ٹیلی ویژن ہیں۔ ان وسائل نے دلوں کو جیتنا بہت آسان کردیا ہے۔خواہ عورتیں ہوں یا مرد، اور خواہ گھروں میں ہوں یا دُکانوں پر، کھیتوں میں ہوں یا کارخانوں میں، ان سب کو اپنی باتیں سنانا اور اپنا گرویدہ و ہم نوا بنالینا اب کچھ دشوار نہیں رہا۔
لہٰذا، کارکنانِ دعوت کا فرض ہے کہ وہ سارے ہی وسائل حاصل کرلیں اور ان سے پوری طرح فائدہ اُٹھائیں، تاکہ ان کی کوششیں زیادہ سے زیادہ نتیجہ خیز ہوسکیں۔میں پھر کہوں گا: دُنیا اس وقت دعوتوں اور تحریکوں کی وبا میں مبتلا ہے، اور یہ دعوتیں سیاسی ،قومی، وطنی، اقتصادی، عسکری اور امن پسند بھی ہیں۔ آپ پوچھیں گے اس پورے ملغوبے کے سلسلے میں اخوان کا کیا موقف ہے؟
اس کے لیے آپ کو دو باتیں سمجھنی ہوں گی: ایک تو ہماری دعوت کی خالص ایجابی شکل، دوسرے ان تحریکات کے سلسلے میں اخوان کا موقف۔ بات سے بات نکلتی ہے۔ میں نے طے کیا ہے کہ میری تحریر و گفتگو میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ میں کسی تکلف سے کام نہیں لوں گا، اور پوری سادگی سے باتیں کہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے اصل رنگ میں دیکھیں۔ میری باتیں دلوں میں اس طرح پہنچیں کہ وہ تزئین و آرائش اور ملمع کاری سے پاک ہوں۔