مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔

شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

دعوتوں کے کارکن

آج دعوتوں کے کارکن بھی ویسے نہیں رہے۔ آج تووہ بہت ہی ’کلچرڈ‘ ،کیل کانٹوں سے لیس، نہایت ٹرینڈ اور فن کار ہوتے ہیں۔ خصوصاً مغرب میں تو ہر ہر نظریے کا ایک ٹرینڈ دستہ ہوتا ہے، جو اسے اُچھالتا اور اس کی خوبیوں کے چرچے کرتا ہے اور اس کی تبلیغ و اشاعت کے نئے نئے وسائل اور پروپیگنڈے کے نئے نئے انداز سوچتا ہے۔ ایسی راہیں اور تیربہدف تدبیریں تلاش کرتا ہے، جن سے وہ دلوں میں نفوذ کرسکے، اور انھیں ہم نوا و ہم خیال بناسکے۔