مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔

شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

دعوتیں اور تحریکیں

میں پھر اپنی پہلی بات کی طرف پلٹوں گا اور کہوں گا کہ اخوان کی دعوت ایک عقیدے اور فکر کی دعوت ہے۔ اس وقت مشرق و مغرب میں دعوتوں اور تحریکوں کا ایک ہجوم ہے۔ اصول و نظریات کا ایک انبار ہے۔ خیالات و رجحانات کا ایک طوفان ہے اور ہر ایک دلوں کو جیتنے اور ذہنوں پر کمندیں ڈالنے کے لیے بے تاب ہے۔ ہر ایک کے کچھ افراد ہیں جو اس کے مداح اور ثناخواں ہیں، اور ہر ایک کے پیروئوں اور پرستاروں کا ایک لشکر ہے جو اس کے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ جو اس کی خصوصیات اور خوبیوں کے دعوے کرتا ہے اور اس دعوے میں اس قدر مبالغہ کرتا ہے کہ وہ نظریہ واقعی حسین و جمیل اور دل کش نظر آنے لگتا ہے۔