ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔
شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
اہل ایمان
اگر کوئی شخص ہماری دعوت کو سمجھ چکا ہے، ہماری باتوں سے اتفاق رکھتا ہے، ہمارے اصولوں سے وہ متاثر ہے اور انھی کوخیروبہتری کی کنجی سمجھتا ہے،نیز اس کے دل کو یقین کی ٹھنڈک حاصل ہے، اور ذہن لذتِ اطمینان سے بہرہ مند ہے، تو ایسے شخص کو ہم دعوت دیں گے کہ وہ جلدسے جلد آکر ہمارے ساتھ شامل ہوجائے۔ ہمارے ساتھ مل کر کام کرے کہ اس طرح راہِ حق میں خدمت انجام دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو اور اہل دعوت کی آواز پُراثر ہو۔ ورنہ ایسے ایمان کے کیا معنی جو ولولۂ شوق اور جوشِ عمل سے بے تاب نہ کردے؟ ایسے عقیدے سے کیا حاصل، جو کردار اور جذبۂ ایثار سے سرشار نہ کردے؟ اوّلین مومنین جن کے سینےاللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لیے کھول دیئے تھے، ان کا یہی حال تھا۔ انھوں نے انبیا علیہم السلام کی پیروی کی، ان کے پیغامات پر ایمان لائے اور راہِ خدا میں جی جان سے قربان ہوگئے۔ بلاشبہہ وہ خدا کے ہاں اجرعظیم سے ہم کنار ہوں گے۔ اور بعد میں جتنے لوگ بھی ان کی راہ اپنائیں گے، ان کے ثواب میں شریک ہوں گے، تاہم خود ان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہوگی۔