ماہنامہ ترجمان القرآن، جنوری 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جنوری 2026) کا شمارہ ہے، جو دعوت و تحریک، معاشرتی اصلاح اور اسلامی معاشیات جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔
شمارے میں دعوتِ دین کے تقاضوں اور تحریکی کارکنوں کی ذمہ داریوں پر مضامین کے علاوہ نظامِ زکوٰۃ، اسلامی بینکاری اور مضاربہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔ اطاعتِ امیر اور تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر بھی متعدد مضامین ہیں، جبکہ حالاتِ حاضرہ کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو اور کشمیر کی صورتحال پر تبصرے بھی درج ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
جذبۂ بے تاب
ہماری قوم کو جاننا چاہیے کہ وہ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔ یہ روحیں تو اس آرزو میں جیتی ہیں کہ اس کی عزّت و ناموس پر فدا ہوجائیں۔ وہ اپنی جانوں پر کھیل کر اس کے شرف، اس کی عزّت، اس کے دین و مذہب اور اس کے ارمانوں کی قیمت ادا کریں۔
یہی جذبہ ہے جس نے ہمیں اس راہ کا دیوانہ بنادیا ہے۔ یہ جذبہ ہمارے رگ و پے میں سرایت کرگیا ہے۔ دل و دماغ پر چھا گیا ہے اور جذبات و احساسات پر حاوی ہوگیا ہے۔ چنانچہ اب آنکھیں اُمڈی پڑتی ہیں، اور بستر کانٹوں کی طرح چبھتے ہیں۔
آخر یہ کیوں کر ممکن ہے کہ یہ آنکھیں قوم کو ہلاکت کے نرغے میں تڑپتے اور جاتے دیکھیں اور پھر ہم ذلّت کے آگے ہتھیار ڈال دیں، رُسوائی پر راضی ہوجائیں اور یاس و نااُمیدی کے آگے سرجھکا دیں؟ ہم اپنے لیے جتنا کرتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ اوروں کے لیے کرتے ہیں۔ میرے دوستو! یقین رکھو، ہم آپ ہی کے ہیں کسی اور کے نہیں، اور ہم کبھی آپ کے بدخواہ نہیں ہوسکتے۔