ماہنامہ ترجمان القرآن، مارچ 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مارچ 2026) کا شمارہ ہے، جس میں رمضان و عید کی روحانی تعلیمات، توحید کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی مضامین شامل ہیں۔
شمارے میں اسلامی اقتصادیات پر جاری سلسلے کی مزید اقساط، تکبر و تواضع پر اخلاقی گفتگو، اور غزہ کی صورتحال، بنگلہ دیش کے انتخابات اور مسئلہ کشمیر پر تجزیاتی مضامین شامل ہیں۔ آخر میں زکوٰۃ کے فقہی مسائل پر بھی رہنمائی دی گئی ہے۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
نعمت اللہ خان مرحوم
[عارف الحق عارف | مارچ ۲۰۲۶ | یاد رفتگاں] نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ (پیدائش: یکم اکتوبر ۱۹۳۰ء / وفات:۲۵ فروری ۲۰۲۰ء) بے لوث خادمِ انسانیت تھے، جنھوں نے ۲۰۰۱ءسے ۲۰۰۵ء تک کراچی کی میئر شپ کے زمانے میں ۷۰ سال کی عمر میں بھی صبح و شام شہریوں کی بے مثال خدمت کر کے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ انھوں نے عدل و انصاف،خدمت اور دیانت کی ایسی مثالیں قائم کی تھیں کہ اپنے تو کیا بد ترین دشمن بھی اس کی گواہی دیتے تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا کی خاطر، اسلام کی بالادستی اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔وہ ایمان داری، دیانت اور انسانیت کی خدمت کا اعلیٰ نمونہ تھے جس کا اعتراف ایک دنیا کرتی ہے۔ یہاں صرف دومثالیں پیش ہیں: