ماہنامہ ترجمان القرآن، مارچ 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مارچ 2026) کا شمارہ ہے، جس میں رمضان و عید کی روحانی تعلیمات، توحید کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی مضامین شامل ہیں۔
شمارے میں اسلامی اقتصادیات پر جاری سلسلے کی مزید اقساط، تکبر و تواضع پر اخلاقی گفتگو، اور غزہ کی صورتحال، بنگلہ دیش کے انتخابات اور مسئلہ کشمیر پر تجزیاتی مضامین شامل ہیں۔ آخر میں زکوٰۃ کے فقہی مسائل پر بھی رہنمائی دی گئی ہے۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
بین الاقوامی مداخلت اور ISF پر بحث
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ میں غیرملکی افواج کی تعیناتی کو مشروط طور پر قبول کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ نیوزویک کے مطابق ان کے ترجمان باسم نعیم نے کہا کہ اگر بین الاقوامی افواج دونوں جانب کی سرحد کے درمیان بفر زون کے طور پر کام کریں اور فلسطینی شہری، عسکری، سیکیورٹی، سیاسی یا انتظامی معاملات میں مداخلت نہ کریں تو انھیں غزہ میں ان کی آمد پر کوئی اعتراض نہیں۔
بیان میں خبردار کیا گیا: اگر بین الاقوامی افواج اپنے دائرۂ اختیار سے تجاوز کریں گی تو فلسطینی انھیں ’قبضے کا متبادل‘ سمجھ سکتے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق انڈونیشیا نے اصولی طور پر ISF میں کردار ادا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔