ماہنامہ ترجمان القرآن، مارچ 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مارچ 2026) کا شمارہ ہے، جس میں رمضان و عید کی روحانی تعلیمات، توحید کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی مضامین شامل ہیں۔
شمارے میں اسلامی اقتصادیات پر جاری سلسلے کی مزید اقساط، تکبر و تواضع پر اخلاقی گفتگو، اور غزہ کی صورتحال، بنگلہ دیش کے انتخابات اور مسئلہ کشمیر پر تجزیاتی مضامین شامل ہیں۔ آخر میں زکوٰۃ کے فقہی مسائل پر بھی رہنمائی دی گئی ہے۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
طاقت کی سیاست اور بیانیے کی جنگ
مغربی حمایت پر مبنی اعتماد نے اسرائیلی قیادت کو رسمی احتیاط برتنے سے بھی بے نیاز کر دیا ہے۔ چند روز قبل اسرائیل کی وزارتِ قومی سلامتی نے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مبینہ تشدد اور بدسلوکی کی تصاویر جاری کیں، جسے ناقدین نفسیاتی جنگ کے ذریعے خوف پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ سرکاری ذرائع یہ خبر بھی پھیلا رہے ہیں کہ نئی قانون سازی کے تحت قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار فلسطینیوں کو سزائے موت دی جا سکتی ہے، اور اس مقصد کے لیے جلادوں کی تربیت جلد شروع کی جائے گی۔