مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، مارچ 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مارچ 2026) کا شمارہ ہے، جس میں رمضان و عید کی روحانی تعلیمات، توحید کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی مضامین شامل ہیں۔

شمارے میں اسلامی اقتصادیات پر جاری سلسلے کی مزید اقساط، تکبر و تواضع پر اخلاقی گفتگو، اور غزہ کی صورتحال، بنگلہ دیش کے انتخابات اور مسئلہ کشمیر پر تجزیاتی مضامین شامل ہیں۔ آخر میں زکوٰۃ کے فقہی مسائل پر بھی رہنمائی دی گئی ہے۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

مغربی کنارے کی صورتِ حال اور علاقائی ردعمل

مغربی کنارے میں، مسلم دُنیا، یورپی یونین اور حتیٰ کہ امریکا کی جانب سے ’تشویش‘ کے اظہار کے باوجود، اسرائیلی فیصلوں کے بعد اراضی ملکیت اور منتقلی کے قوانین میں ترمیم کے تحت الحاق کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ مغربی الخلیل میں فوج نے رہائشیوں کو بجلی کے نظام کے خاتمے کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ جب بجلی اور پانی منقطع کر دیے جائیں، تو رہائشیوں کے پاس اپنے گھروں کو خالی کرنے کے سوا کیا راستہ باقی رہ جاتا ہے؟