مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، مارچ 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مارچ 2026) کا شمارہ ہے، جس میں رمضان و عید کی روحانی تعلیمات، توحید کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی مضامین شامل ہیں۔

شمارے میں اسلامی اقتصادیات پر جاری سلسلے کی مزید اقساط، تکبر و تواضع پر اخلاقی گفتگو، اور غزہ کی صورتحال، بنگلہ دیش کے انتخابات اور مسئلہ کشمیر پر تجزیاتی مضامین شامل ہیں۔ آخر میں زکوٰۃ کے فقہی مسائل پر بھی رہنمائی دی گئی ہے۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

اسرائیل کے اندر مذہبی اور سیکولر کشیدگیاں

اسرائیل کے داخلی منظرنامے میں بھی تناؤ برقرار ہے۔ ۱۱ فروری کو ربی ڈو لاندو—جو حریدی جماعت یونائیٹڈ توراہ یہودیت کے اہم دھڑے (دیگل ہاتوراہ،’توراہ کا پرچم‘) کے روحانی رہنما ہیں، نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ ایک بھی یشیوا کا طالبِ علم فوج میں شامل نہیں ہوگا۔ ان کے بقول توراہ کے علما کی جگہ میدانِ جنگ نہیں بلکہ یشیوا اور کولیل (مذہبی درسگاہیں) ہیں۔یہ کش مکش اسرائیلی معاشرے کے سیکولر اور مذہبی طبقات کے درمیان پہلے سے موجود خلیج کو مزید نمایاں کرتی ہے۔