ماہنامہ ترجمان القرآن، مارچ 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مارچ 2026) کا شمارہ ہے، جس میں رمضان و عید کی روحانی تعلیمات، توحید کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی مضامین شامل ہیں۔
شمارے میں اسلامی اقتصادیات پر جاری سلسلے کی مزید اقساط، تکبر و تواضع پر اخلاقی گفتگو، اور غزہ کی صورتحال، بنگلہ دیش کے انتخابات اور مسئلہ کشمیر پر تجزیاتی مضامین شامل ہیں۔ آخر میں زکوٰۃ کے فقہی مسائل پر بھی رہنمائی دی گئی ہے۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
غزہ کا انسانی منظرنامہ
بمباری اور ناکہ بندی بدستور جاری ہیں۔ اسرائیل کے اندر امدادی ٹرکوں کے سامنے دھرنے دینا ایک معمول کی سیاسی سرگرمی بنتی جا رہی ہے۔ ۲ فروری سے شدت پسند عناصر ’کیریم شالوم کراسنگ‘ پر انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ’یسرائیل بیتینو پارٹی‘ کا رہنما ایویگڈور لیبرمین ، جو خود کو لبرل اور سیکولر قرار دیتا ہے اپنی جماعت کے کنیسٹ ارکان یولیا مالینووسکی اور شیرون نیر کے ہمراہ وہاں پہنچا۔ لیبرمین نے کہا کہ یہ ٹرک ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے غزہ کو بجلی، پانی اور دیگر سامان فراہم کر رہے ہیں، اور جب تک مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح نہیں کیا جاتا، امداد کی بحالی اسرائیلی عوام کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ یہ منظر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کی ذمہ داری صرف مذہبی شدت پسندوں تک محدود نہیں، اسرائیلی سیاست کے لبرل اور سیکولر حلقے بھی سخت گیر پالیسیوں کے حامی ہیں۔