ماہنامہ ترجمان القرآن، مئی 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مئی 2026) کا شمارہ ہے، جس کا نمایاں مضمون حج کی حقیقت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوہ پر تفصیلی گفتگو پر مشتمل ہے۔
شمارے میں مسلم عائلی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں پر تنقیدی جائزہ، خواتین کے مسجد سے تعلق، اور اللہ تعالیٰ کے وجود پر عقلی دلائل جیسے موضوعات شامل ہیں۔ حالاتِ حاضرہ میں لبنان کی صورتحال، کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور راشد الغنوشی کی سزا پر بھی رپورٹیں دی گئی ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
سماجی بہبود مردوں اور خواتین کی یکساں ذمہ داری
اسلامی تعلیمات کے مطابق سماجی بہبود کا کام مردوں اور عورتوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔قرآنِ کریم میں فرمایا گیا: <<وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ۰ۘ يَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوۃَ وَيُطِيْعُوْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ سَيَرْحَمُہُمُ اللہُ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ۷۱ (التوبہ۹:۷۱)>> ’’مومن مرد اور مومن عورتیں، ایک دوسرے کے مددگار ہیں، بھلائی کا حکم دیتے ہیں، برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے گا۔ بے شک اللہ زبردست اور حکمت والا ہے‘‘۔
خلاصہ یہ ہے کہ اگر اسلامی احکام اور حدود و قیود کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے، خواتین کے لیے مسجد میں مناسب جگہ اور تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں شرکت کے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں، تو اس سے مسلم معاشروں میں بڑی مثبت تبدیلیاں ممکن ہو سکتی ہیں۔اس کے لیے مثبت ذہنیت اور ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ جامع حکمت عملی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔