ماہنامہ ترجمان القرآن، مئی 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مئی 2026) کا شمارہ ہے، جس کا نمایاں مضمون حج کی حقیقت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوہ پر تفصیلی گفتگو پر مشتمل ہے۔
شمارے میں مسلم عائلی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں پر تنقیدی جائزہ، خواتین کے مسجد سے تعلق، اور اللہ تعالیٰ کے وجود پر عقلی دلائل جیسے موضوعات شامل ہیں۔ حالاتِ حاضرہ میں لبنان کی صورتحال، کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور راشد الغنوشی کی سزا پر بھی رپورٹیں دی گئی ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
کیا اُمت میں حقیقی بھائی چارہ نظر آتا ہے؟
ہم حج کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ کیا وہ بھائی چارہ غزہ میں اپنے ان بھائیوں کے ساتھ نظر آتا ہے جو دن رات امت کو پکارتے رہے؟ وہ بھوک کا شکار ہوئے، انھیں تباہ کیا گیا، ہجرت پر مجبور کیا گیا اور پوری امت کی آنکھوں کے سامنے جلایا گیا، ــــــــــــ تو وہ بھائی چارہ کہاں ہے؟
امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان گرامی کے مطابق کہاں کھڑی ہے:
<<مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ، كَمَثَلِ الْجَسَدِ الْوَاحِدِ ، إِذَا اشْتَكَى مِنْهُ عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّی (بخاری: ۶۰۱۱،مسلم:۲۵۸۶)>> مؤمنوں کی مثال ان کی باہمی محبت، رحم دلی اور ہمدردی میں ایک جسم کی طرح ہے۔ جب جسم کے کسی ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم بے قراری اور بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے۔