مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، مئی 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مئی 2026) کا شمارہ ہے، جس کا نمایاں مضمون حج کی حقیقت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوہ پر تفصیلی گفتگو پر مشتمل ہے۔

شمارے میں مسلم عائلی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں پر تنقیدی جائزہ، خواتین کے مسجد سے تعلق، اور اللہ تعالیٰ کے وجود پر عقلی دلائل جیسے موضوعات شامل ہیں۔ حالاتِ حاضرہ میں لبنان کی صورتحال، کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور راشد الغنوشی کی سزا پر بھی رپورٹیں دی گئی ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

صحابۂ کرامؓ کا طرزِ عمل

داللہ بن عمرؓ کی ایک روایت میں واقعہ آتا ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورتوں کو رات کے وقت مسجد جانے کی اجازت دو‘‘۔ان کے بیٹے (بلال) نے کہا: ’’اللہ کی قسم ! ہم انھیں اجازت نہیں دیں گے، ورنہ وہ فساد پھیلائیں گی‘‘۔ (بیٹے کے اس جواب پر) ابنِ عمرؓ سخت برہم ہوئے اور فرمایا: ’’میں تمھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنا رہا ہوں اور تم اس کے برخلاف فتویٰ دے رہے ہو!‘‘(روایت: صحیح الاسناد، علامہ البانی)

صحابہ کرامؓ کا طرزِ فکر یہ تھا کہ جب معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے واضح ہو گیا ہو تو کسی رائے یا قیاس کی گنجائش باقی نہ رہی۔