ماہنامہ ترجمان القرآن، مئی 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مئی 2026) کا شمارہ ہے، جس کا نمایاں مضمون حج کی حقیقت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوہ پر تفصیلی گفتگو پر مشتمل ہے۔
شمارے میں مسلم عائلی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں پر تنقیدی جائزہ، خواتین کے مسجد سے تعلق، اور اللہ تعالیٰ کے وجود پر عقلی دلائل جیسے موضوعات شامل ہیں۔ حالاتِ حاضرہ میں لبنان کی صورتحال، کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور راشد الغنوشی کی سزا پر بھی رپورٹیں دی گئی ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
دوہری ممبرشپ
پہلا فیصلہ ’دُوہری کارکنیت‘ (Dual Workership )کا کیا گیا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ جماعت اور جمعیت کے کارکن بیک وقت دونوں کے لیے کام کریں گے۔اس کی تفصیل اس طرح ہے کہ اگر کسی گھر کا کوئی نوجوان جمعیت کا کارکن ہے تو اسی وقت وہ جماعت کا بھی کام کرے گا اور اپنے والدین اور دوسرے افراد کو جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دے گا۔اسی طرح اگر کسی گھر کا کوئی فرد جماعت کا رکن یا کارکن ہے، اور اس کے بچے کالج یا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں تو وہ جماعت کے کام کے ساتھ ساتھ ان کو جمعیت میں لانے کےلیے بھی کام کرے گا اور اس کی باقاعدہ رپورٹ اپنے نظم کو دیتا رہے گا۔اس نئے نظام کے اچھے نتائج نکلے اور سیکڑوں گھرانے تحریک اسلامی سے نہ صرف متعارف ہوئے بلکہ جماعت کی اصل طاقت بھی بنے۔