مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، مئی 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (مئی 2026) کا شمارہ ہے، جس کا نمایاں مضمون حج کی حقیقت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوہ پر تفصیلی گفتگو پر مشتمل ہے۔

شمارے میں مسلم عائلی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں پر تنقیدی جائزہ، خواتین کے مسجد سے تعلق، اور اللہ تعالیٰ کے وجود پر عقلی دلائل جیسے موضوعات شامل ہیں۔ حالاتِ حاضرہ میں لبنان کی صورتحال، کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور راشد الغنوشی کی سزا پر بھی رپورٹیں دی گئی ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

خواتین کا مسجد سے تعلق

[رحمت النساء | مئی ۲۰۲۶ | اسلامی معاشرت] مساجد میں خواتین کی آمد کا مسئلہ اسلام کی ان لطیف تعلیمات میں سے ہے جو عورت کو اسلامی معاشرہ میں ایک خاص درجہ عطا کرتی ہیں۔ اسلام میں عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مسجد جاکر نماز ادا کرسکتی ہے، خطبۂ جمعہ سن سکتی ہے، اس سے نہ کوئی اُسے روک سکتا ہے، نہ اس پر کوئی اسے مجبور کرسکتا ہے۔ خواتین کے بارے میں رخصت و نرمی یہی وہ وسعت و کشادگی ہے جو اسلام کی روح ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ آج کل رخصت کو حرمت کا جامہ پہنا دیا گیا ہے اور جو نرمی عطا کی گئی تھی وہ سختی میں بدل دی گئی ہے۔

ایسے دور میں جب خواتین معاشرے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں، ان کو مسجدوں سے دُور رکھنا نفع سے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ جب فقہی رعایت کو پابندی کا جامہ پہنادیا جائے تو راستے بند ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت ہے کہ اس مسئلے کا اسلامی اصولوں کی روشنی میں جائزہ لیا جائے۔