مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، جون 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جون 2026) کا شمارہ ہے، جس میں خاندان کی تربیت اور نوجوان نسل کو تحریکِ اسلامی سے وابستہ کرنے کے تقاضوں پر مضامین شامل ہیں۔

شمارے میں امن و جنگ کے اسلامی تصور، سیرتِ نبویؐ سے امن کی مثالیں، اور اجتہاد بالمقاصد کے تحت دین، جان، مال، عقل اور نسل کے تحفظ پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلسطین میں جنسی تشدد، کشمیر کی صورتحال اور ڈاکٹر زینت کوثر کی علمی خدمات پر بھی مضامین شامل ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

علمی و فکری میدان

ڈاکٹر صاحبہ نے تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق اور تصنیف کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا۔ ان کے تحقیقی موضوعات میں اسلامی و مغربی سیاسی فکر، مغربی نظریات میں جدیدیت، عالم گیریت، فیمنزم وغیرہ کا تنقیدی مطالعہ، خواتین کے مسائل، اور جدید فکری مباحث شامل ہیں۔ انھوں نے مختلف مگر باہم مربوط موضوعات پر کام کیا، جس سے ان کی فکر میں ایک ربط اور شان دار تسلسل پایا جاتا ہے۔

اسلامی سیاسی فکر کے حوالے سے انھوں نے جدید سیاسی تصورات کو اسلامی اصولوں کی روشنی میں سمجھا اور سمجھایا۔ وہ اس بات پر زور دیتیں کہ کسی بھی سیاسی نظام کو سمجھنے کے لیے اس کے پسِ پشت موجود فکری بنیادوں کو نظر میں رکھنا ضروری ہے۔ چنانچہ وہ اسلامی سیاسی فکر کو بجاطور پر ایسے نظام کے طور پر پیش کرتیں، جو محض اقتدار یا ریاست کے ڈھانچے تک محدود نہیں بلکہ اخلاقی اور سماجی اصولوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس پہلو کو انھوں نے اپنی تحریروں میں واضح کیا ہے۔ خصوصاً Political Development: An Islamic Perspective میں۔ اسی طرح وہ مغربی نظریات کا مطالعہ کرتے ہوئے جدید مغربی نظریاتِ آزادی اور انفرادیت پر زور کو یورپی تاریخ کے مخصوص حالات کا نتیجہ قرار دیتی اور یہ واضح کرتی ہیں کہ ہر نظریہ اپنی تہذیبی بنیاد رکھتا ہے، اور اسے بغیر تنقیدی شعور کے دوسری معاشرتوں میں منتقل کرنا فکری الجھنوں کو جنم دے سکتا ہے۔ان مباحث کی وضاحت کے لیے اُن کی کتاب Modern Political Ideologies: An Islamic Critique میں تفصیلی گفتگو ملتی ہے۔