مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، جون 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جون 2026) کا شمارہ ہے، جس میں خاندان کی تربیت اور نوجوان نسل کو تحریکِ اسلامی سے وابستہ کرنے کے تقاضوں پر مضامین شامل ہیں۔

شمارے میں امن و جنگ کے اسلامی تصور، سیرتِ نبویؐ سے امن کی مثالیں، اور اجتہاد بالمقاصد کے تحت دین، جان، مال، عقل اور نسل کے تحفظ پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلسطین میں جنسی تشدد، کشمیر کی صورتحال اور ڈاکٹر زینت کوثر کی علمی خدمات پر بھی مضامین شامل ہیں۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

امن عالم کا نصاب

اس مواخات پر، اس اقتصادی تعاون و توازن پر، اس قلبی و نظریاتی یگانگت پر سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی معاشرے کو استوار کیا اور اُسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایک غیرفانی اصول اور لاثانی نمونہ بنادیا کہ جب بھی کوئی معاشرہ رفعت و عظمت کی طرف سفر کرے گا تو اُس کی خشت ِ اوّل، اس کی بنیاد اسی مواخات پر ہوگی، اور جو معاشرہ اس سے برگشتہ ہوجائے گا اور مواخات سے محروم ہوجائے گا تو پھر وہ ٹوٹ پھوٹ جائے گا۔

اُمت واحدہ کا تصور تاریخ انسان کی منطق کے عین مطابق ہے، لیکن یہ ایک زندہ حقیقت اُسی وقت بنے گا جب یہ امن و اخوت پر استوار ہوگا۔ وہ امن جو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح نامہ حدیبیہ اور فتح مکہ کی صورت میں قائم کیا، جو نصابِ انسانیت کا بابِ اوّل ہونا چاہیے اور جس پر عبور اور عمل درآمد جابر سے جابر حکمرانوں اور مملکتوں کے لیے بھی لازمی ہونا چاہیے خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیرمسلم، مغربی ہوں یا مشرقی:

سوئے من آ کہ ترا یارِ وفادار منم ہر چہ داری بمن آر کہ خریدار منم

گر تو شادی و دِلت عزم تماشا دارد برمن آی کہ باغ و گُل و گلزار منم

دگر از ریخ معاصی دل تو گشتہ ملول سوئے من آ کہ طبیبِ دلِ بیمار منم

بیدلی کم کن و از بیکسیٔ خویش منال کہ ترا در ہمہ جا دلبر و دلدار منم