مرکزی مواد پر جائیں
ماہنامہ ترجمان القرآن کی طرف واپس

ماہنامہ ترجمان القرآن، جولائی 2026

ماہنامہ شمارہ

مجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن

سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو

یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (جولائی 2026) کا شمارہ ہے، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی و انتظامی صورتحال اور اس پر جماعت اسلامی پاکستان کے موقف پر تفصیلی مضمون شامل ہے۔

شمارے میں حضرت خدیجہؓ کی سیرت کے منفرد پہلو، پاکستان میں دستور سازی کا تاریخی پس منظر، اور تیونس کی تحریک النہضہ کی صورتحال پر مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صحابہ کرامؓ کے قرآن سے تعلق اور اخلاقی تعلیمات پر ایک منتخب سلسلہ بھی شامل ہے، اور آخر میں مولانا مودودیؒ کے دور پر ایک مختصر تحریر بھی درج ہے۔

یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗

احترامِ رسولؐ

سورۂ حجرات کی یہ آیات جب نازل ہوئیں:’’اے ایمان والو! اپنی آواز نبیؐ کی آواز سے بلند نہ کرو اور نہ ان کے ساتھ اُونچی آواز میں بات کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو، ایسا نہ ہو کہ تمھارا کیا کرایا سب غارت ہو جائے اور تمھیں خبر بھی نہ ہو۔ جو لوگ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں، درحقیقت یہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے۔ ان کے لیے مغفرت اور اجر عظیم ہے‘‘(الحجرات ۴۹: ۲-۳)، تو ان آیات کے نزول کے بعد حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا: ’’یارسولؐ اللہ! اللہ کی قسم، اب تومیں آپؐ سے اس طرح بات کیا کروں گا جس طرح کوئی سرگوشی کرتا ہے۔(مستدرک حاکم، ۲/۴۶۲، بحوالہ تفسیر ابن کثیر)

ان آیات کے نزول کے بعد حضرت ثابتؓ بن قیس انصاری کئی دن تک حضورؐ کی مجلس میں دکھائی نہ دیے۔ آپؐ نے اہل مجلس سے ان کے بارے میں دریافت کیا تو ایک شخص نے کہا: یارسولؐ اللہ میں ان کے بارے میں آپؐ کو بتلائوں گا۔وہ صحابی حضرت ثابتؓ بن قیس کے مکان پر پہنچے تو دیکھا کہ وہ سرجھکائے بیٹھے ہیں۔ پوچھا: کیا حال ہے؟ جواب ملا:برا حال ہے۔میری آواز حضوؐر کی آواز سے بلند ہوتی تھی، میرے اعمال تو برباد ہو گئے اور میں جہنمی ہو گیا۔یہ صحابی حضوؐر کے پاس آئے اور ماجرا عرض کیا۔ حضوؐر نے فرمایا: تم واپس جائواور انھیں خوشخبری دو کہ تم جہنمی نہیں، جنّتی ہو‘‘۔(صحیح بخاری،کتاب التفسیر، مسنداحمد ۳/۱۳۷، بحوالہ تفسیر ابن کثیر، ۵ /۱۷۴)