تمام کتابوں کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1956ء
اشاعت: 1956ء· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا پہلا آئین، 23 مارچ 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک نافذ رہا۔ مارشل لا کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔
آرٹیکل 204: درج فہرست ذاتوں کی تعریف
وہ ذاتیں، نسلیں اور قبیلے، اور ذاتوں، نسلوں اور قبیلوں کے حصے یا گروہ، جو، دستور کے نفاذ کے دن سے عین قبل، گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء کی پانچویں جدول کے مفہوم میں درج فہرست ذاتیں تھیں، دستور کے مقاصد کے لیے، جب تک پارلیمنٹ قانون کے ذریعے بصورتِ دیگر انتظام نہ کرے، درج فہرست ذاتیں تصور کی جائیں گی۔