تمام کتابوں کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1956ء
اشاعت: 1956ء· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا پہلا آئین، 23 مارچ 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک نافذ رہا۔ مارشل لا کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔
آرٹیکل 121: کنٹرولر و آڈیٹر جنرل کی برطرفی اور مزید ملازمت کے لیے نااہلیت
(1) وہ شخص جو کنٹرولر و آڈیٹر جنرل کے عہدے پر رہ چکا ہو، پاکستان کی ملازمت میں مزید تقرری کا اہل نہیں ہو گا۔
(2) کنٹرولر و آڈیٹر جنرل کو اس کی مدتِ عہدہ کے ختم ہونے سے قبل عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا سوائے انہی بنیادوں پر اور اسی طریقے سے جیسے کسی عدالتِ عالیہ کے جج کو ہٹایا جاتا ہے۔