تمام کتابوں کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1956ء
اشاعت: 1956ء· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا پہلا آئین، 23 مارچ 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک نافذ رہا۔ مارشل لا کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔
آرٹیکل 109: قانون سازی کا بقایا اختیار
آرٹیکل 107 اور 108 کے احکام سے مشروط، صوبائی مقننہ کو پانچویں جدول کی کسی فہرست میں شمار نہ کیے گئے کسی امر کے سلسلے میں قوانین بنانے کا خصوصی اختیار حاصل ہو گا، بشمول ایسے کسی ٹیکس کا نفاذ کرنے والا کوئی قانون جو کسی ایسی فہرست میں مذکور نہ ہو؛ اور صوبے کا انتظامی اختیار اس طرح بنائے گئے کسی قانون کے انتظام تک وسیع ہو گا۔