مرکزی مواد پر جائیں
تمام کتابوں کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1956ء

اشاعت: 1956ء

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا پہلا آئین، 23 مارچ 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک نافذ رہا۔ مارشل لا کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔

آرٹیکل 107: پارلیمنٹ کا رضامندی سے صوبوں کے لیے قانون سازی کا اختیار

اگر صوبائی اسمبلیوں کو یہ مناسب معلوم ہو کہ صوبائی فہرست میں شمار کردہ کوئی امر، یا پانچویں جدول کی کسی فہرست میں شامل نہ کیا گیا کوئی امر، صوبوں میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے منضبط کیا جانا چاہیے، اور اگر صوبائی اسمبلیاں اس مؤثر قراردادیں منظور کریں، تو پارلیمنٹ کے لیے جائز ہو گا کہ وہ اس امر کو تدوین کرنے والا ایکٹ منظور کرے، لیکن اس طرح منظور کردہ کوئی ایکٹ، کسی صوبے کے سلسلے میں، اس صوبے کی مقننہ کے ایکٹ کے ذریعے ترمیم یا منسوخ کیا جا سکے گا۔