مرکزی مواد پر جائیں
تمام کتابوں کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1956ء

اشاعت: 1956ء

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا پہلا آئین، 23 مارچ 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک نافذ رہا۔ مارشل لا کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔

آرٹیکل 86: وزراء اور ایڈووکیٹ جنرل کا صوبائی اسمبلی سے خطاب کا حق

صوبے کے ہر وزیر اور ایڈووکیٹ جنرل کو صوبائی اسمبلی کی کارروائی میں، اور اس کی کسی کمیٹی کی کارروائی میں جس کا وہ رکن نامزد کیا گیا ہو، بولنے اور بصورتِ دیگر حصہ لینے کا حق حاصل ہو گا، لیکن اس آرٹیکل کی رو سے وہ ووٹ دینے کا حقدار نہیں ہو گا۔