مرکزی مواد پر جائیں
تمام کتابوں کی طرف واپس

آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1956ء

اشاعت: 1956ء

· دو لسانی (انگریزی/اردو)

پاکستان کا پہلا آئین، 23 مارچ 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک نافذ رہا۔ مارشل لا کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔

آرٹیکل 165: عدالتوں عالیہ کی تشکیل

(1) ہر صوبے کے لیے ایک عدالتِ عالیہ ہو گی۔

(2) دستور کے نفاذ کے دن سے عین قبل کام کرنے والی صوبہ مشرقی بنگال اور مغربی پاکستان کی عدالتیں عالیہ، بالترتیب، دستور کے تحت صوبہ مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی عدالتیں عالیہ تصور کی جائیں گی۔

(3) عدالتِ عالیہ ایک چیف جسٹس اور ایسے دیگر ججز پر مشتمل ہو گی جن کی تعداد صدر مقرر کرے۔