تمام کتابوں کی طرف واپس
آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1956ء
اشاعت: 1956ء· دو لسانی (انگریزی/اردو)
پاکستان کا پہلا آئین، 23 مارچ 1956ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک نافذ رہا۔ مارشل لا کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔
آرٹیکل 155: عدالتِ عظمیٰ کا مقام
عدالتِ عظمیٰ کراچی میں اور ایسے دیگر مقام پر جو چیف جسٹس آف پاکستان، صدر کی منظوری سے، وقتاً فوقتاً مقرر کرے، اجلاس منعقد کرے گی: بشرطیکہ عدالت ہر سال کم از کم دو مرتبہ ڈھاکہ میں اتنی مدت کے لیے اجلاس منعقد کرے گی جسے چیف جسٹس آف پاکستان ضروری سمجھے۔