ماہنامہ ترجمان القرآن، اپریل 2026
ماہنامہ شمارہمجموعہ: ماہنامہ ترجمان القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ · اردو
یہ ماہنامہ ترجمان القرآن (اپریل 2026) کا شمارہ ہے، جس کا مرکزی موضوع ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت اور اس کے مسلم دنیا پر اثرات ہیں۔
شمارے میں صحابہ کرامؓ کی سیرت، رمضان و عید کے اخلاقی اسباق، دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے اسباب، اور فتح و نصرت کے قرآنی تصور پر مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر کی مذہبی و سیاسی صورتحال، خاص طور پر آسیہ اندرابی سے متعلق مقدمے پر تفصیلی رپورٹیں بھی درج ہیں۔
یہ متن Tarjuman-ul-Quran Archive سے حاصل کیا گیا ہے، اور مستقل رسائی کے لیے یہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اصل صفحہ ملاحظہ کریں ↗
دل کی غفلت
دل کی غفلت بھی دعا کی قبولیت میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ جب زبان تو’یا اللہ‘ کہہ رہی ہو مگر دل حاضر نہ ہو، تو دعا محض الفاظ کا مجموعہ بن کر رہ جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ سے دعا کرو اس حال میں کہ قبولیت کا یقین ہو، اور جان لو کہ اللہ غافل دل کی دعا قبول نہیں کرتا‘‘(سنن ترمذی)۔ غفلت یہ ہے کہ انسان ہاتھ تو اٹھا لے مگر ذہن دنیا کے حساب کتاب میں گم ہو، آنکھیں بند ہوں مگر دل بیدار نہ ہو۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ سے دُعا سرسری انداز میں ، غفلت کے ساتھ یا بے یقینی کے ساتھ رسمی طور پر نہیں کرنی چاہیے بلکہ دُعا کے الفاظ صرف زبان سے نہ نکلیں بلکہ دل سے پورے یقین کے ساتھ نکلنے چاہئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: <<ادْعُوا اللهَ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ (سنن ترمذی:۳۴۷۹)>>’’اللہ سے اس طرح دعا کرو کہ تمھیں قبولیت کا یقین ہو‘‘۔
یاد رکھیے! قبولیت ِ دُعا کا راستہ یہ ہے کہ دعا سے پہلے دل کو نرم کیا جائے، گناہوں پر شرمندگی ہو، عاجزی اختیار کی جائے اور یقینِ کامل کے ساتھ رب کے حضور کھڑا ہوا جائے، کیونکہ زندہ دل کی آہ آسمان چیر دیتی ہے، جب کہ غافل دل کی آواز خود اپنے سینے سے باہر نہیں نکل پاتی۔