اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورة الشعراء |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام: آیت 224 وَالشُّعَرَ آءُیَتَّبِعُھُمُ الْغَا وٗ نَ O سے ماخوذ ہے۔ زمانۂ نزول: مضمون ور انداز بیان سے محسوس ہوتا ہے اور روایات اس کی تائید کرتی ہیں کہ اس سورے کا زمانہ نزول مکہ کا دور متوسط ہے۔ ابن عباسؓ کا بیان ہے کہ پہلے سورہ طٰہٰ نازل ہوئی پھر واقعہ اور اس کے بعد الشعراء (روح المعانی جلد 19 صفحہ 64)۔ اور سورہ طٰہٰ کے متعلق یہ معلوم ہے کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام سے پہلے نازل ہو چکی تھی۔ موضوع اور مباحث: تقریر کا پس منظر یہ ہے کہ کفار مکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی تبلیغ و تذکیر کا مقابلہ پیہم جحود و انکار سے کر رہے تھے اور اس کے لیے طرح طرح کے بہا نے تراشے چلے جاتے تھے۔ کبھی کہتے کہ تم نے ہمیں کوئی نشانی تو دکھائی ہی نہیں ، پھر ہمیں کیسے یقین آئے کہ تم نبی ہو۔ کبھی آپ کو شاعر اور کاہن قرار دے کر آپ کی تعلیم و تلقین کو باتوں میں اڑا دینے کی کوشش کرتے۔ اور کبھی آپ کو شاعر اور کاہن قرار دے کر آپ کی تعلیم و تلقین کو باتوں میں اڑا دینے کی کوشش کرتے۔ اور کبھی یہ کہہ کر آپ کے مشن کا استخفاف کرتے کہ ان کے پیرو یا تو چند نادان نوجوان ہیں ، یا پھر ہمارے معاشرے کے ادنی طبقات کے لوگ، حالانکہ اگر اس تعلیم میں کوئی جان ہوتی تو اشراف قوم اور شیوخ اس کو قبول کرتے۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم ان لوگوں کو معقول دلائل کے ساتھ ان کے عقائد کی غلطی اور توحید و معاد کی صداقت سمجھانے کی کوشش کرتے کرتے تھکے جاتے تھے ، مگر وہ ہٹ دھرمی کی نت نئی صورتیں اختیار کرتے نہ تھکتے تھے۔ یہی چیز آنحضورؐ کے لیے سوہان روح بنی ہوئی تھی اور اس غم میں آپ کی جان گھلی جاتی تھی۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد سوم | پچھلا رکوع
|
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا 227 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ط۔س۔م۔ یہ کتابِ مبین کی آیات ہیں۔ 1 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ طٰسٓمّٓ۰۰۱تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ۰۰۲لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ۰۰۳اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِيْنَ۰۰۴وَ مَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ۰۰۵فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَيَاْتِيْهِمْ۠ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ۠۰۰۶اَوَ لَمْ يَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيْمٍ۰۰۷اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۸وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۹ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
اِنہیں اُس وقت کا قصہ سُناوٴ جب کہ تمہارے ربّ نے موسیٰؑ کو پکارا” 7 ظالم قوم کے پاس جا ۔۔۔۔ فرعون کی قوم کے پاس 8 ۔۔۔۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟“ 9 اُس نے عرض کیا ” اے میرے ربّ، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھ کو جھُٹلا دیں گے۔ میرا سینہ گھُٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی۔ آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں۔ 10 اور مجھ پر اُن کےہاں ایک جُرم کا الزام بھی ہے ، اس لیے میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔“ 11 فرمایا” ہر گز نہیں، تم دونوں جاوٴ ہماری نشانیاں لے کر 12 ، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سُنتے رہیں گے۔ فرعون کے پاس جاوٴ اور اس سے کہو، ہم کو ربّ العٰلمین نے اس لیے بھیجا ہے کہ تُو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے۔“ 13 |
وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَۙ۰۰۱۰قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا يَتَّقُوْنَ۰۰۱۱قَالَ رَبِّ اِنِّيْۤ اَخَافُ اَنْ يُّكَذِّبُوْنِؕ۰۰۱۲وَ يَضِيْقُ صَدْرِيْ وَ لَا يَنْطَلِقُ لِسَانِيْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ۰۰۱۳وَ لَهُمْ عَلَيَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ يَّقْتُلُوْنِۚ۰۰۱۴قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰيٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ۰۰۱۵فَاْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ۰۰۱۶اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ۰۰۱۷قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِيْنَا وَلِيْدًا وَّ لَبِثْتَ فِيْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِيْنَۙ۰۰۱۸وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِيْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ۰۰۱۹قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّيْنَؕ۰۰۲۰فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِيْ رَبِّيْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِيْ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ۰۰۲۱وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ۰۰۲۲قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰۲۳قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِيْنَ۰۰۲۴قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ۰۰۲۵قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۲۶قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِيْۤ اُرْسِلَ اِلَيْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ۰۰۲۷قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَيْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ۰۰۲۸قَالَ لَىِٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَيْرِيْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِيْنَ۰۰۲۹قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِيْنٍۚ۰۰۳۰قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ۰۰۳۱فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِيْنٌۚۖ۰۰۳۲وَّ نَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِيَ بَيْضَآءُ لِلنّٰظِرِيْنَؒ۰۰۳۳ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
فرعون اپنے گردوپیش کے سرداروں سے بولا” یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادُوگر ہے۔ چاہتا ہے کہ اپنے جادُو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ 29 اب بتاوٴ تم کیا حکم دیتے ہو؟“ 30 |
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيْمٌۙ۰۰۳۴يُّرِيْدُ اَنْ يُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ۰۰۳۵قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِي الْمَدَآىِٕنِ حٰشِرِيْنَۙ۰۰۳۶يَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيْمٍ۰۰۳۷فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ۰۰۳۸وَّ قِيْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ۰۰۳۹لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَ۰۰۴۰فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَىِٕنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِيْنَ۰۰۴۱قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ۠۰۰۴۲قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ۰۰۴۳فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَ عِصِيَّهُمْ وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ۰۰۴۴فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُوْنَۚۖ۰۰۴۵فَاُلْقِيَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيْنَۙ۰۰۴۶قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ۰۰۴۷رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ۰۰۴۸قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّهٗ لَكَبِيْرُكُمُ الَّذِيْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ؕ۬ لَاُقَطِّعَنَّ اَيْدِيَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِيْنَۚ۰۰۴۹قَالُوْا لَا ضَيْرَ١ٞ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ۰۰۵۰اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰيٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِيْنَؕؒ۰۰۵۱ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
41 ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ” راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاوٴ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔“ 42 اس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کے لیے)شہروں میں نقیب بھیج دیے (اور کہلا بھیجا)کہ” یہ کچھ مُٹھی پھر لوگ ہیں، اور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے، اور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنّا رہنا ہے۔“ 43 اِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے۔ 44 یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دُوسری طرف)بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا۔ 45 |
وَ اَوْحَيْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِيْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ۰۰۵۲فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَآىِٕنِ حٰشِرِيْنَۚ۰۰۵۳اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيْلُوْنَۙ۰۰۵۴وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآىِٕظُوْنَۙ۰۰۵۵وَ اِنَّا لَجَمِيْعٌ حٰذِرُوْنَؕ۰۰۵۶فَاَخْرَجْنٰهُمْ۠ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۙ۰۰۵۷وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِيْمٍۙ۰۰۵۸كَذٰلِكَ١ؕ وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ۰۰۵۹فَاَتْبَعُوْهُمْ۠ مُّشْرِقِيْنَ۰۰۶۰فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ۰۰۶۱قَالَ كَلَّا١ۚ اِنَّ مَعِيَ رَبِّيْ سَيَهْدِيْنِ۰۰۶۲فَاَوْحَيْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ١ؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيْمِۚ۰۰۶۳وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِيْنَۚ۰۰۶۴وَ اَنْجَيْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِيْنَۚ۰۰۶۵ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَؕ۰۰۶۶اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۶۷وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۶۸ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سُناوٴ 50 جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پُوچھا تھا کہ” یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پُوجتے ہو؟“ 51 انہوں نے جواب دیا” کچھ بُت ہیں جن کی ہم پُوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں۔“ 52 اس نے پوچھا” کیا یہ تمہاری سُنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟ یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا” نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔“ 53 اس پر ابراہیمؑ نے کہا”کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر)اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟ 54 میرے تو یہ سب دشمن ہیں 55 ، بجز ایک ربّ العالمین 56 کے ، جس نے مجھے پیدا کیا 57 ، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے۔ جو مجھے کھلاتا اور پِلاتا ہے اور جب بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔ 58 جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا۔ اور جس سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا۔“ 59 |
وَ اتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِيْمَۘ۰۰۶۹اِذْ قَالَ لِاَبِيْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ۰۰۷۰قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيْنَ۰۰۷۱قَالَ هَلْ يَسْمَعُوْنَكُمْ۠ اِذْ تَدْعُوْنَۙ۰۰۷۲اَوْ يَنْفَعُوْنَكُمْ۠ اَوْ يَضُرُّوْنَ۰۰۷۳قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ۰۰۷۴قَالَ اَفَرَءَيْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ۰۰۷۵اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَٞۖ۰۰۷۶فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّيْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِيْنَۙ۰۰۷۷الَّذِيْ خَلَقَنِيْ فَهُوَ يَهْدِيْنِۙ۰۰۷۸وَ الَّذِيْ هُوَ يُطْعِمُنِيْ وَ يَسْقِيْنِۙ۰۰۷۹وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ۪ۙ۰۰۸۰وَ الَّذِيْ يُمِيْتُنِيْ ثُمَّ يُحْيِيْنِۙ۰۰۸۱وَ الَّذِيْۤ اَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لِيْ خَطِيْٓـَٔتِيْ يَوْمَ الدِّيْنِؕ۰۰۸۲رَبِّ هَبْ لِيْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِيْ بِالصّٰلِحِيْنَۙ۰۰۸۳وَ اجْعَلْ لِّيْ لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْاٰخِرِيْنَۙ۰۰۸۴وَ اجْعَلْنِيْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِۙ۰۰۸۵وَ اغْفِرْ لِاَبِيْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيْنَۙ۰۰۸۶وَ لَا تُخْزِنِيْ يَوْمَ يُبْعَثُوْنَۙ۰۰۸۷يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ۰۰۸۸اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍؕ۰۰۸۹وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَۙ۰۰۹۰وَ بُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِلْغٰوِيْنَۙ۰۰۹۱وَ قِيْلَ لَهُمْ اَيْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ۰۰۹۲مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ يَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ يَنْتَصِرُوْنَؕ۰۰۹۳فَكُبْكِبُوْا فِيْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ۰۰۹۴وَ جُنُوْدُ اِبْلِيْسَ اَجْمَعُوْنَؕ۰۰۹۵قَالُوْا وَ هُمْ فِيْهَا يَخْتَصِمُوْنَۙ۰۰۹۶تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍۙ۰۰۹۷اِذْ نُسَوِّيْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۰۰۹۸وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ۰۰۹۹فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِيْنَۙ۰۰۱۰۰وَ لَا صَدِيْقٍ حَمِيْمٍ۰۰۱۰۱فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ۰۰۱۰۲اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۱۰۳وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۰۴ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
74 قومِ نوحؑ نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 75 یاد کرو جبکہ اُن کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا” کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ 76 میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں 77 ، لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ 78 میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے۔ 79 پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے)میری اطاعت کرو۔“ 80 انہوں نے جواب دیا” کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟“ 81 نُوحؑ نے کہا” میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں، ان کا حساب تو میرے ربّ کے ذمّہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو۔ 82 میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں۔ میں تو بس ایک صاف صاف متنبّہ کر دینے والا آدمی ہوں۔“ 83 انہوں نے کہا” اے نُوحؑ ، اگر تُو باز نہ آیا تو پھِٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا۔“ 84 نُوحؑ نے دُعا کی” اے میرے ربّ، میری قوم نے مجھے جھُٹلا دیا۔ 85 اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے۔“ 86 آخر کار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔ 87 اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا۔ |
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ا۟لْمُرْسَلِيْنَ۠ۚۖ۰۰۱۰۵اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ۰۰۱۰۶اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ۰۰۱۰۷فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۰۸وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۚ۰۰۱۰۹فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِؕ۰۰۱۱۰قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَؕ۰۰۱۱۱قَالَ وَ مَا عِلْمِيْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَۚ۰۰۱۱۲اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّيْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ۰۰۱۱۳وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِيْنَۚ۰۰۱۱۴اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌؕ۰۰۱۱۵قَالُوْا لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ يٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِيْنَؕ۰۰۱۱۶قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِيْ كَذَّبُوْنِۚۖ۰۰۱۱۷فَافْتَحْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِيْ وَ مَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ۰۰۱۱۸فَاَنْجَيْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ۰۰۱۱۹ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِيْنَؕ۰۰۱۲۰اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۱۲۱وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۲۲ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
عاد نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 88 یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہُودؑ نے اُن سے کہا تھا ” 89 کیا تم ڈرتے نہیں؟ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے۔ یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اُونچے مقام پر لاحاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو 90 ، اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے۔ 91 اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو۔ 92 پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو۔ تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں، باغ دیے اور چشمے دیے۔ مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔“ انہوں نے جواب دیا” تُو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے سب یکساں ہے۔ یہ باتیں تو یونہی ہوتی چلی آئی ہیں۔ 93 اور ہم عذاب میں مبتلا ہونے والے نہیں ہیں۔“ آخر کار انہوں نے اُسے جھُٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا۔ 94 |
كَذَّبَتْ عَادُ ا۟لْمُرْسَلِيْنَ۠ۚۖ۰۰۱۲۳اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ۰۰۱۲۴اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ۰۰۱۲۵فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۲۶وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰۱۲۷اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِيْعٍ اٰيَةً تَعْبَثُوْنَ۰۰۱۲۸وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ۰۰۱۲۹وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَۚ۰۰۱۳۰فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۳۱وَ اتَّقُوا الَّذِيْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ۰۰۱۳۲اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِيْنَۚۙ۰۰۱۳۳وَ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۚ۰۰۱۳۴اِنِّيْۤ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍؕ۰۰۱۳۵قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَيْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِيْنَۙ۰۰۱۳۶اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِيْنَۙ۰۰۱۳۷وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَۚ۰۰۱۳۸فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ۠١ؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۱۳۹وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۴۰ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
ثمود نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 95 یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالح ؑ نے ان سے کہا”کیا تم ڈرتے نہیں؟ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔ 96 لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے۔ کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان ، جو یہاں ہیں ، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاوٴ گے؟ 97 ان باغوں اور چشموں میں؟ اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟ 98 تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو۔ 99 اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے۔“ 100 اُنہوں نے جواب دیا”تُو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے۔ 101 تُو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے۔ لا کوئی نشانی اگر تُو سچا ہے۔ 102 “ صالح نے کہا”یہ اُونٹنی ہے۔ 103 ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا۔ 104 اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آلے گا۔“ مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں 105 اور آخر کار پچھتاتے رہ گئے۔عذاب نے انہیں آلیا۔ 106 |
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِيْنَۚۖ۰۰۱۴۱اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ۰۰۱۴۲اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ۰۰۱۴۳فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۴۴وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰۱۴۵اَتُتْرَكُوْنَ فِيْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيْنَۙ۰۰۱۴۶فِيْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۙ۰۰۱۴۷وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيْمٌۚ۰۰۱۴۸وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا فٰرِهِيْنَۚ۰۰۱۴۹فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۵۰وَ لَا تُطِيْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِيْنَۙ۰۰۱۵۱الَّذِيْنَ يُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ وَ لَا يُصْلِحُوْنَ۰۰۱۵۲قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ۠ۚ۰۰۱۵۳مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰيَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ۰۰۱۵۴قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ۰۰۱۵۵وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَيَاْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيْمٍ۰۰۱۵۶فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِيْنَۙ۰۰۱۵۷فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۱۵۸وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۵۹ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
لُوطؑ کی قوم نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 107 یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لُوط ؑ نے ان سے کہا تھا”کیا تم ڈرتے نہیں؟ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے۔ کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مردوں کے پاس جاتے ہو 108 اور تمہاری بیویوں میں تمہارے ربّ نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ 109 بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو۔“ 110 انہوں نے کہا”اے لُوطؑ ، اگر تُو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تُو بھی شامل ہو کر رہے گا۔“ 111 اس نے کہا”تمہارے کرتُوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں۔ اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے۔“ 112 آخر کار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا، بجز ایک بُڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔ 113 پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی۔ 114 |
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ ا۟لْمُرْسَلِيْنَ۠ۚۖ۰۰۱۶۰اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ۰۰۱۶۱اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ۰۰۱۶۲فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۶۳وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰۱۶۴اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِيْنَۙ۰۰۱۶۵وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ۰۰۱۶۶قَالُوْا لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ يٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِيْنَ۰۰۱۶۷قَالَ اِنِّيْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِيْنَؕ۰۰۱۶۸رَبِّ نَجِّنِيْ وَ اَهْلِيْ مِمَّا يَعْمَلُوْنَ۰۰۱۶۹فَنَجَّيْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِيْنَۙ۰۰۱۷۰اِلَّا عَجُوْزًا فِي الْغٰبِرِيْنَۚ۰۰۱۷۱ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَۚ۰۰۱۷۲وَ اَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ۰۰۱۷۳اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۱۷۴وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۷۵ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
اصحابُ الایکہ نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 115 یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا” کیا تم ڈرتے نہیں؟میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے ۔ پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو۔ صحیح ترازو سے تولو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو۔ زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے۔“ انہوں نے کہا” تُو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے، اور تُو کچھ نہیں ہے مگر ایک انسان ہم ہی جیسا ، اور ہم تو تجھے بالکل جھُوٹا سمجھتے ہیں۔ اگر تُو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے۔“ شعیبؑ نے کہا” میرا ربّ جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔“ 116 انہوں نے اُسے جھُٹلا دیا، آخر کارچھتری والے دن کا عذاب ان پر آگیا 117 ، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا۔ |
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْـَٔيْكَةِ الْمُرْسَلِيْنَۚۖ۰۰۱۷۶اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ۰۰۱۷۷اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ۰۰۱۷۸فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ۰۰۱۷۹وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰۱۸۰اَوْفُوا الْكَيْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِيْنَۚ۰۰۱۸۱وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيْمِۚ۰۰۱۸۲وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْيَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِي الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَۚ۰۰۱۸۳وَ اتَّقُوا الَّذِيْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِيْنَؕ۰۰۱۸۴قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ۠ۙ۰۰۱۸۵وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَۚ۰۰۱۸۶فَاَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَؕ۰۰۱۸۷قَالَ رَبِّيْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۰۰۱۸۸فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ۰۰۱۸۹اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۱۹۰وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۹۱ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد سوم | اگلا رکوع |
رکوعاتھا11 |
|
سورة الشعراء مکیة
|
اٰیاتُھَا
227 |
118 یہ ربّ العالمین کی نازل کردہ چیز ہے۔ 119 اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار رُوح 120 اُتری ہے تاکہ تُو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلقِ خدا کو)متنبّہ کرنے والے ہیں، صاف صاف عربی زبان میں۔ 121 اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے۔ 122 کیا اِن (اہلِ مکّہ)کےلیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماءِ بنی اسرائیل جانتے ہیں؟ 123 (لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال تو یہ ہے کہ)اگر ہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے اور یہ (فصیح عربی کلام)وہ ان کو پڑھ کر سُناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے۔ 124 اِسی طرح ہم نے اس (ذکر)کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے۔ 125 وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک کہ عذاب الِیم نہ دیکھ لیں۔ 126 پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آپڑتا ہے اُس وقت وہ کہتے ہیں کہ” کیا اب ہمیں کچھ مہلت مِل سکتی ہے؟“ 127 |
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِيْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰۱۹۲نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُۙ۰۰۱۹۳عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ۰۰۱۹۴بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِيْنٍؕ۰۰۱۹۵وَ اِنَّهٗ لَفِيْ زُبُرِ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۱۹۶اَوَ لَمْ يَكُنْ لَّهُمْ اٰيَةً اَنْ يَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ۰۰۱۹۷وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِيْنَۙ۰۰۱۹۸فَقَرَاَهٗ عَلَيْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِيْنَؕ۰۰۱۹۹كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِيْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِيْنَؕ۰۰۲۰۰لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَۙ۰۰۲۰۱فَيَاْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا يَشْعُرُوْنَۙ۰۰۲۰۲فَيَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ۰۰۲۰۳اَفَبِعَذَابِنَا۠ يَسْتَعْجِلُوْنَ۠۰۰۲۰۴اَفَرَءَيْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِيْنَۙ۰۰۲۰۵ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا يُوْعَدُوْنَۙ۰۰۲۰۶مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَؕ۰۰۲۰۷وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ۰۰۲۰۸ذِكْرٰى ١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ۰۰۲۰۹وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيٰطِيْنُ۰۰۲۱۰وَ مَا يَنْۢبَغِيْ لَهُمْ وَ مَا يَسْتَطِيْعُوْنَ۠ؕ۰۰۲۱۱اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ۠ؕ۰۰۲۱۲فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِيْنَ۠ۚ۰۰۲۱۳وَ اَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَۙ۰۰۲۱۴وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَۚ۰۰۲۱۵فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّيْ بَرِيْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ۰۰۲۱۶وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِۙ۰۰۲۱۷الَّذِيْ يَرٰىكَ حِيْنَ تَقُوْمُۙ۰۰۲۱۸وَ تَقَلُّبَكَ فِي السّٰجِدِيْنَ۰۰۲۱۹اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۰۰۲۲۰هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيٰطِيْنُؕ۰۰۲۲۱تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْمٍۙ۰۰۲۲۲يُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ۰۰۲۲۳وَ الشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ۰۰۲۲۴اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِيْ كُلِّ وَادٍ يَّهِيْمُوْنَۙ۰۰۲۲۵وَ اَنَّهُمْ يَقُوْلُوْنَ مَا لَا يَفْعَلُوْنَۙ۰۰۲۲۶اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا١ؕ وَ سَيَعْلَمُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْۤا اَيَّ مُنْقَلَبٍ يَّنْقَلِبُوْنَؒ۰۰۲۲۷ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |